جمعہ 19 اپریل 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کا سیاست میں آنے کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کا سیاست میں آنے کا اعلان

دھرتی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ میرا خاندان سیاست سے جڑا ہوا ہے، میں بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست شروع کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جسامت کے لحاظ سے ٹرینر فٹنس ٹریننگ کراتے ہیں، کچھ کھلاڑی فٹنس سے زیادہ سکس پیکس پر توجہ دیتے ہیں ، مخصوص نوجوان کھلاڑی ڈولے اور سکس پیکس بنانا پسند کرتے ہیں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ دستیاب فاسٹ باؤلرز میں انگلینڈ میں کھیلنے کا میرا تجربہ زیاد ہے کیونکہ میں نے کافی عرصے کاونٹی کرکٹ کھیلی ہے،محمد عباس کے بعد میری پر فارمنس بھی سب کے سامنے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’دورۂ انگلینڈ کے لیے نامزد ہونے والے 29 کھلاڑیوں میں میرا نام شامل نہیں، اس پر مایوسی ہوئی، اکثر دوروں میں مجھے آخری میچز کھیلنے کو ملے، مسلسل نظر انداز اور موقع نہ ملنے کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی ہے‘۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ ’نامورباؤلرز کی غیر موجودگی میں سعید اجمل اور میری جورڑی کامیاب رہی، انجری کے بعد مجھے کم کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، ایسےوقت پر موقع دیا گیا جب ہم کسی ایونٹ سے باہر ہوجاتے تھے‘۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ انگلش بلے بازوں کو باونسر کرائی جائیں تو وہ پھنس سکتے ہیں، محمد عباس،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی تیز شاٹ پچ کرانے کا گر بخوبی جانتے ہیں۔

Facebook Comments