جمعہ 29 مارچ 2024

بچوں کا جھگڑا، باپ نے محلے کے تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر منہ کالا کردیا

بچوں کا جھگڑا، باپ نے محلے کے تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر منہ کالا کردیا

گوجرانوالہ میں بیٹے سے جھگڑا کرنے کے تنازع پر باپ نے محلے کے تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا منہ کالا کرکے بھنویں بھی مونڈ دیں۔

پولیس کے مطابق راجکوٹ کے علاقے میں سعید نامی ملزم کے بیٹے 10 سالہ عبداللہ کا محلے کے اپنے ہم عمر تین دوستوں سے جھگڑا ہوا تو ملزم نے بچوں حسن ، ابو ہریرہ اور شاہ زیب کو گھر بلاکر تشدد کیا، ملزم نے بعد میں تینوں بچوں کا منہ کالا کیا، ان کے سر اور بھنویں بھی مونڈ دیں۔

متاثرہ بچوں کے والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا  تاہم ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook Comments