پیر 06 جولائی 2020

نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی

جامشورو میں 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا جس کے بعد نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

ترجمان حیسکو کے مطابق جامشورو، ٹھٹہ، بدین، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔ پولیس نے انڈس ہائی وے سے ٹوٹ کر گرنے والی تاریں ہٹا دی ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی کی بحالی کے باعث کراچی کی بجلی کی صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے اور اب 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ رہائشی علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ بھی نہیں کی جا رہی۔

نیشنل گرڈ کے جامشورو گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی سے کراچی کو بجلی کی سپلائی میں 200 میگاواٹ تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم نیشنل گرڈ کے عملے کی بروقت اور انتھک کوششوں سے کراچی کی بجلی کی فراہمی میں قدرے بہتری آئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی سے متعلق شکایت کے لیے 118 کال سینٹر، 8119 پر ایس ایم ایس یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں