ھفتہ 11 جولائی 2020

وزیرِ اعظم ملک کو آگے، اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے: گورنر پنجاب

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرِ توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن جماعتیں کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف کا ایجنڈا احتساب کا عمل رکوانے کے سوا کچھ نہیں ہے، مگر یہ کبھی بھی نہیں ہو گا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکور نگ کرنے کا رویہ اپوزیشن کو ترک کرنا چاہیے۔

چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔