جمعہ 29 مارچ 2024

حکومت کا کورونا کے دوران خواتین کو حمل سے گریز کرنے کا مشورہ

حکومت کا کورونا کے دوران خواتین کو حمل سے گریز کرنے کا مشورہ

مصر کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران خواتین کو حمل سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارت صحت نے خواتین پر زور دیا ہےکہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران حاملہ ہونے سے گریز کریں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کا وبا کے دوران حمل سے گریز کرنا اس لیے ضروری ہےکہ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون کا جمنا بیضہ دانی اور بچے کے غذائی نظام کو متاثر کرسکتا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ حمل خواتین میں کمزوری اور ان کے قوت نظام کو کمزور کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس سے حاملہ خواتین بری طرح وائرس کا شکار بن سکتی ہیں۔

وزارت صحت نے خواتین کو عارضی طور پر حمل روکنے کے لیے مانع حمل اشیاء استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ حمل کے دوران خواتین کو متحرک، پرسکون اور زیادہ سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا گیا جب کہ ایکسرسائز کے لیے واک کو سب سے بہترین حل بتایا گیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ حمل کے دوران ایکسرسائز یا کسی بھی غیر ضروری کام کی وجہ سے خواتین گھروں سے باہر نہ نکلیں، اس سے وہ وبا سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے جب کہ 2800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments