ھفتہ 30 مارچ 2024

بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکاروں نے پاکستان چھوڑ دیا

بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکاروں نے پاکستان چھوڑ دیا

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکاروں نے پاکستان چھوڑ دیا۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار واہگہ اٹاری کے راستے واپس بھارت روانہ ہوئے جن میں 6 سفارت کار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے100 اہلکار اور اہلخانہ بھی واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں جو واہگہ کے راستے وطن واپس آئے۔

خیال رہے کہ یکم جون کو بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا جس پر پاکستان نے شدید مذمت کی تھی۔

اس واقعے کے بعد بھی بھارت نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا اور 15 جون کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کیا اور پاکستانی اہلکاروں کو ہراساں کیا جب کہ یہ محاصرہ 16 جون کو بھی جاری رہا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ واپس آئےگا تو بھارت کا عملہ بھی واپس جائے گا لہٰذا بھارت بھی اپنے ہائی کمیشن کے 50 فیصد عملے کی واپسی کا سامان باندھے، بھارت جیسا کرے گا ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔

Facebook Comments