جمعرات 28 مارچ 2024

کیا آپ کے براؤزر میں بھی یوٹیوب نہیں چل رہی؟ اس کی وجہ اور حل جانیے

کیا آپ کے براؤزر میں بھی یوٹیوب نہیں چل رہی؟ اس کی وجہ اور حل جانیے

مائیکروسافٹ کا نیا براؤزر اس وقت بہت سے صارفین کے لیے درد سر بنا ہوا ہے کیونکہ متعدد افراد کے لیے کرومیم ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کیے جانے والے نئے "مائیکروسافٹ ایج" براوزر پر یوٹیوب نہیں چل رہی ہے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ ایج کے صارفین جب یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں صرف ایک سیاہ (کالی)اسکرین نظر آتی ہے جس کے ساتھ انہیں پیغام ملتا ہے کہ "An error occurred. Please try again later.(ایک مسئلہ ہوا ہے، بعد میں کوشش کریں)"۔

اس مسئلے کی بنیادی وجہ اشتہارات بلاک کرنے والے سافٹ ویئرز ہیں یعنی یہ مسئلہ اس وقت صارفین کو درپیش آتاہے جب ان کے پاس کوئی ایڈبلاکر یا ایدبلاک پلس کی ایکسٹینشن انسٹال ہوا ہو۔

مائیکروسافٹ نے اپنے براؤزر کے اندر موجود اس غلطی کو تسلیم کیا ہے اور ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 

مائیکروسافٹ نے فوری طور پر صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ مسئلے کے مستقل حل تک وہ ایڈبلاک کو ڈس ایبل کرکے یوٹیوب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے حال ہی میں اپنے انٹرنیٹ براؤزر میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے اسے کرومیم ٹیکنالوجی پر منتقل کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایڈبلاک اور اس جیسی ایسی ایکسٹینشنز جو گوگل کروم کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں اب مائیکروسافٹ ایج پر بھی چل سکیں گی۔

Facebook Comments