جمعہ 29 مارچ 2024

بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی

بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے ایک خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے، جو کہ رکشہ چلا کر اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی۔ ‘

اقرا عزیز نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’شیئر ٹو اوئیر‘ #ShareToAware ۔

اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ گزشتہ روز شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 85 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اقرا عزیز کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں اس خاتون پر فخر ہے۔‘

ایک اور محمد شیر نامی مداح نے کمنٹ کیا کہ ’یہ لوگ ہمارے ملک کے اصل ہیروز ہیں۔

Facebook Comments