بدہ 24 اپریل 2024

گاڑیاں اوگرا کی ڈیمانڈ پر بنوانے کیلئے مزید وقت چاہیے، آئل ٹینکر اونرز

گاڑیاں اوگرا کی ڈیمانڈ پر بنوانے کیلئے مزید وقت چاہیے، آئل ٹینکر اونرز

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کے مطابق ان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے پرانے آئل ٹینکرز کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی پرانی گاڑیوں کے اشوز پر میٹنگ ہوچکی ہے، ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے ٹرانسپورٹرز کو مزید وقت درکار ہے ملک کے حالات اور کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔

میر شمس شاہوانی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے ڈرائیوروں کی تنخواہیں ادا کرنے تک کے لئے پریشان ہیں، موجودہ صورتحال میں نئی اوگرا کی ڈیمانڈ کے مطابق گاڑیوں کو نہیں بنوا سکتے اوراگر پرانی گاڑیوں کو بند کر دیا گیا تو ملک میں آئل مصنوعات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور معاون خصوصی شبلی فراز نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے معاملے کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے

Facebook Comments