جمعہ 29 مارچ 2024

سوشانت کی کو اسٹار نے ممبئی چھوڑ دیا

سوشانت کی کو اسٹار نے ممبئی چھوڑ دیا

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی نے پوری بھارتی فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، ماضی میں اس سے پہلے بھی کئی فنکاروں نے خود کشی کر کے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے مگر سوشانت کی خودکشی نے سب ہی کو متاثر کیا ہے ۔

سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’ دل بیچارہ ‘ میں اُن کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنجنا نے دل برداشتہ ہو کر بھارتی فلمی صنعت کا شہر ممبئی چھوڑ کر اپنے گھر کی راہ لے لی ہے ۔

سنجنا سانگھی نے ممبئی شہر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک سیلفی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور  لکھا کہ ’ خدا حافظ ممبئی ، چار مہنے بعد میں نے یہ شہر دیکھا ، میں دہلی واپس جا رہی ہوں ، ممبئی کی سڑکیں بہت الگ سی ہیں سنسان سی ۔‘

سنجنا کی جانب سے لکھے گئے ان الفاظ سے اُن کے دُکھ اور دل کی حالت صاف عیاں ہو رہی تھی، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ میرے دل میں جو دُکھ ہے یہ میرے نظریے کو بدل رہا ہے ، شاید ممبئی بھی ابھی دُکھ میں ہے ۔‘

ساتھ ہی انہوں نے ممکنہ طور پر ممبئی  کبھی واپس نہ آنے کا امکان بھی ظاہر کیا۔

اس سے قبل بھی سوشانت سنگھ کی خودکشی پر سنجنا کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں وہ کافی متاثر اور غم میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی تھیں، ویڈیو پوسٹ  میں انہوں نے اپنے دوست کی خودکشی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ابھی تو اتنا کچھ باقی تھا، سوشانت ؟‘

واضح رہے کہ سنجنا سانگھی نے 2011 ء میں فلم ’ راک اسٹار ‘ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا ، سنجنا کافی اشتہارات میں بھی کام کر چکی ہیں ۔

Facebook Comments