جمعرات 25 اپریل 2024

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، نیوزی لینڈ کے وزیرِ صحت مستعفی

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، نیوزی لینڈ کے وزیرِ صحت مستعفی

ڈیوڈ کلارک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مستعفی ہونے کا صحیح موقع ہے کیونکہ اس وقت ملک میں مقامی منتقلی کے کیسز نہیں ہیں، وہ بطور وزیرِ صحت اپنے فیصلوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اگر وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھتے ہیں تو یہ اُن کے خیال میں حکومت کے عالمی وبا کے خلاف ردِ عمل سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہو گا ۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے ڈیوڈ کلارک کی جانب دیا گیا  استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ کلارک نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ ساحل پر جا کر لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

Facebook Comments