بدہ 24 اپریل 2024

اپوزیشن کو چور کہنے والوں کی پارٹی سے چور نکل رہے ہیں: سعد رفیق

اپوزیشن کو چور کہنے والوں کی پارٹی سے چور نکل رہے ہیں: سعد رفیق

رہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری مکمل کرلی اور انہیں نجی مصروفیات کے باعث جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ یہ سوچنا ہو گا کہ عمران خان کے جانے کے بعد کیا صورتِ حال ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتِ حال میں کوئی بھی حکومت نہیں لے گا، انہیں چاہیے کہ اپنی ناکامی کو سب کے سامنے قبول کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم بڑھ رہے ہیں، جبکہ ہم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کے بجائے آپس میں لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مائنس ون کہاں سے آتا ہے؟ کون لے کر آتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں، سیاسی کارکن ہوں، سیاسی جماعتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں۔

رہنما نون لیگ نے مزید کہا کہ میری اپنی جماعت میں بھی آواز آتی تھی تو مخالفت کرتا تھا، ہمارا یہاں کوئی کام نہیں پھر بھی یہاں آکر پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی سازش ہے کہ مخالفین کو پھنسائے رکھے۔

 

Facebook Comments