ھفتہ 20 اپریل 2024

پی ٹی ڈی سی کا آپریشنز بند اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی ڈی سی کا آپریشنز بند اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی ڈی سی کے ملازمین محکمے کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی ڈی سی نے شمالی آپریشنز بند کر دیے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ مسلسل مالی نقصان کے باعث کیا جو کورونا وبا کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں کمی کے باعث ہورہا ہے۔

پی ٹی ڈی سی نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت اور پی ٹی ڈی سی بورڈ نے کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فارغ ہونے والے ملازمین متعلقہ مینیجرز سے واجبات وصول کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ملازمت سے فارغ ہونے والے ملازمین سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی نے ہمیں بغیر واجبات ادائیگی نوکری سے نکال دیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 30 سے زائد پی ٹی ڈی سی موٹلز بند کردیے گئے، پی ٹی ڈی سی نے ایک جھٹکے میں 400 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارغ شدہ ملازمین کی اکثریت گزشتہ 20 سال سے پی ٹی ڈی سی کے ساتھ وابستہ تھی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ موٹلز کے علاوہ فلیش مین ہوٹلز اور پاک ٹورز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی نوکریوں سےفراغت پر اسٹے دے رکھا ہے۔

Facebook Comments