ھفتہ 20 اپریل 2024

علی ظفر کا کراچی آرٹس کونسل سے مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان

علی ظفر کا کراچی آرٹس کونسل سے مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان

اس حوالے سے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث سیکڑوں فنکار موسیقار اور ٹیکنیشنز مشکلات کا شکار ہیں۔ تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ لہٰذا وہ کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کراچی آرٹس کونسل فنکاروں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کراچی آرٹس کونسل اور علی ظفر فاؤنڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ اس سلسلے میں کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ رابطے میں ہوں، مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کی مدد کی جائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فنکار کی عزت نفس مجروح کیے بغیر گھر بیٹھے ان کی مدد کی جائے گی۔

Facebook Comments