بدہ 24 اپریل 2024

کراچی، کینپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

کراچی، کینپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق کینپ پاور پلانٹ میں فنی خرابی سے 60 میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے،جس کے سبب شہر میں 3 سے 6 گھنٹے کا لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

اس صورتحال میں کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو اضافی لوڈشیڈنگ کے پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ اضافی گیس اور فرنس آئل ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook Comments