جمعرات 28 مارچ 2024

احد رضا میر دوسروں کی نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے

احد رضا میر دوسروں کی نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے

تھیٹر کے منجھے ہوئے اداکار اور گلوکا احد رضا میر نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اُن کی اداکاری کی تعریف ہر زبان زد عام ہے ۔

حال ہی میں احد رضا میر نے ایک ٹالک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے، اسی دوران احد رضا میر سے شو کے میزبان کی جانب سے نقل اتارنے کو کہا گیا جو انہوں نے خوب مہارت سے انجام دی ۔

شو کے میزبان کی جانب سے احد رضا میر سے کہا گیا کہ وہ سجل علی، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، اور کبریٰ خان کی طرح بول کر دکھائیں ۔

احد رضا میر نے حمزہ علی عباسی کی ہو بہو آواز نکال کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ، سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا نے سلجھا ہوا رویہ اختیا ر کیا ۔

اسی طرح ہانیہ عامر کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا میر نے خوب لہک لہک کر اور پر جوش انداز میں جملے بولے جبکہ کبریٰ کی خان کی نقل اتارت ہوئے احد رضا نے انگریزی لہجہ اختیار کیا جس پر شو کا میزبان بھی ہنس دیا۔

واضح رہے کہ اداکار احد رضا اور اداکارہ سجل علی نے رواں سال مارچ میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کر لی تھی۔

Facebook Comments