جمعہ 19 اپریل 2024

اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، بابر اعظم

اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، بابر اعظم

خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلی ، وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

بابرا عظم کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے تواعتماد ملتا ہے، کھلاڑی جب پر سکون ہوں گے تو اچھا کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، اپنی کارکرگی سے بڑھ کر مجھے ٹیم کو آگے لیکر جانا ہے، کوشش یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو سراہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دوں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کروں گا، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لیجانے کا پلان کروں گا۔

Facebook Comments