جمعہ 26 اپریل 2024

امریکی پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آسکے

امریکی پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آسکے

ریاست واشنگٹن میں یہ مظاہرہ کیپٹیل ہل آکیوپائے گروہ کی جانب سے کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرے میں شریک افراد کو دھکا دے کر گرایا اور ان کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے۔

مظاہرےمیں شامل دیگر افرادنے بروقت مداخلت کی اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ گردن سے گھٹنا ہٹائیں ۔

واضح رہے کہ 25مئی کو ایک سفید فام پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر سیاہ فام جارج فلائیڈ کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے امریکا بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور سفید فام نسل پرستی کی علامتیں ہٹائی جارہی ہیں۔

Facebook Comments