جمعرات 25 اپریل 2024

تمام کھلاڑی اچھی شیپ میں ہیں، ہیڈ کوچ

تمام کھلاڑی اچھی شیپ میں ہیں، ہیڈ کوچ

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد سب کھلاڑی پریکٹس کر رہے ہیں، اچھا لگ رہا ہے، جبکہ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وقفے کے بعد کچھ مسائل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس کے لحاظ سے بھی کھلاڑی فٹ محسوس ہو رہے ہیں، بولنگ بیٹنگ میں بھی کھلاڑی ہماری سوچ سے بہت بہتر ہیں، تین دن کی بھرپور ٹریننگ کے بعد لگ رہا ہے کہ کھلاڑیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

ہیڈ کوچ نے بتایا کہ کل پہلا پریکٹس میچ ہے ، پئیر بنا کر کھیلنے کا پلان دیں گے، بالروں کے بھی دوسیٹ بنائیں گے کہ ایک دن ایک سیٹ اور دوسرے دن دوسرا بولنگ کرے گا جبکہ اگلے میچز باقاعدہ الیون بنا کر کھیلیں گے۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے آئندہ پانچ چھ سال جو کرکٹ کھیلنی ہے اس کے لیے اچھی ٹیم بنانے کی کوشش ہے۔

Facebook Comments