منگل 16 اپریل 2024

ایران: دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک لازمی قرار

ایران: دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک لازمی قرار

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کی جانب سے جاری احکامات میں اتوار 5 جولائی سے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا۔

صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماسک پہن کر نہ آنے والے ملازمین کو دفاتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔

اس حوالے سے دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ ماسک پہن کر نہ آنے والے ملازمین کو غیر حاضر قرار دے کر گھر بھیج دیا جائے۔

ایرانی صدر نے واضح طور پر کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دفاتر کو ایک ہفتے کےلیے بند کردیا جائےگا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ جو لوگ کورونا وائرس کی بیماری چھپاتے ہیں وہ دیگر شہریوں کےحقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2لاکھ 37ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 11ہزار408 ہوچکی ہے۔

Facebook Comments