جمعہ 29 مارچ 2024

فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان سعید نےعالمِ دین مولانا طارق جمیل کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے یونیورسٹی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں یونیورسٹی میں تھا تو اُن دنوں میرے دوست مولانا طارق جمیل کی شان و شوکت کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ اِن کے بیانات میں بہت طاقت ہوتی ہے لیکن جب میں نے ذاتی طور پر مولانا صاحب کا خطبہ سُنا تو مجھے ان کے عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا۔‘

فرحان سعید نے لکھا کہ ’جب میری مولانا صاحب سے بات چیت ہوئی تو مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ اسلام کا جوہر سادگی سے جُڑا ہوا ہے۔‘

گلوکار نے مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کرنے اور لِیونگ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’مولانا صاحب کبھی براہِ راست ٹیلیوژن پر ظاہر نہیں ہوئے اور اُنہوں نے ہمیشہ سب کا احترام کیا اور اپنے نیک اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے اور پھر اپنے پیروکاروں کے کہنے پر اُنہوں نے ٹی وی پر اپنے بیانات دینا شروع کیے۔

اُنہوں نے مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں جاری آپ کی خدمات کے لیے ہم آپ کے شُکرگزار ہیں اور ہماری دُعا ہے کہ اللّہ پاک ہمیشہ آپ کو اپنے فضل وکرم سے نوازے آمین۔

واضح رہے کہ فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر ’لِیونگ لیجنڈز‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس میں فرحان سعید ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Facebook Comments