جمعرات 25 اپریل 2024

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس گرفتار

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس گرفتار

سری لنکا میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس کو آج صبح پینا ڈورا میں پولیس نے گرفتار کیا ہے ، کوشال مینڈس کی کار ایک سائیکل سے ٹکرائی تھی جس سے ایک 64 سالہ شخص کی ہلاک ہوا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے ، مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں ، کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا ۔

Facebook Comments