ھفتہ 20 اپریل 2024

کوئٹہ میں گوشت، دودھ اور دہی کی فروخت میں سرکاری نرخنامہ نظرانداز

کوئٹہ میں گوشت، دودھ اور دہی کی فروخت میں سرکاری نرخنامہ نظرانداز

کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں بکرے کا کوشت 850 روپے کے بجائے 1100 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہڈی والا گائے کا گوشت سرکاری قیمت 380 روپے کے بجائے 480 روپےفی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بغیر ہڈی والے گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 480 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں بغیر ہڈی والا گائے کا گوشت 560 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں دودھ کی سرکاری قیمت 100روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں دودھ 110روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں دہی 120روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دہی کی سرکاری قیمت 110روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

Facebook Comments