جمعہ 26 اپریل 2024

جاپان نے ترجمہ کرنے والا اسمارٹ فیس ماسک بنا لیا

جاپان نے ترجمہ کرنے والا اسمارٹ فیس ماسک بنا لیا

جاپانی کمپنی ڈونٹ روبوٹیکس نے یہ اسمارٹ ماسک متعارف کرایا ہے جو میسسجز کی ترسیل کے ساتھ جاپانی زبان کو 8 دیگر زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔

سفید پلاسٹک کے اس ماسک کو کسی عام فیس ماسک کے اوپر فٹ کیا جاتا ہے اور اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر بلیوٹوتھ کے ذریعے منسلک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد اپلیکیشنز کے ذریعے باتوں کو تحریری پیغام میں بدلنے، کالز کرنے یا دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے ابتدائی 5 ہزار فیس ماسک ستمبر میں سب سے پہلے جاپان میں صارفین کو دستیاب ہوں گے جبکہ چین، امریکا اور یورپ میں بھی انہیں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس ماسک کی قیمت 40 ڈالرز رکھی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر اس کی فروخت آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔

Facebook Comments