جمعہ 19 اپریل 2024

دوپہر میں بجلی کی طلب 21 ہزار، پیداوار 22ہزار میگاواٹ رہی

دوپہر میں بجلی کی طلب 21 ہزار، پیداوار 22ہزار میگاواٹ رہی

دوپہر ڈیڑھ بجے ملک بھر میں بجلی کی طلب و رسد کی صورت حال کے بارے میں بتاتے ہوئے ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ دوپہر میں بجلی کی طلب21 ہزار 412 میگاواٹ اور  پیداوار22 ہزاررہی ہے ۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں ضرورت کے مطابق سسٹم سےبجلی لےرہی ہیں۔

دوسری طرف کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، گرمی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

کراچی میں نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، شو مارکیٹ، رامسوامی، رنچھوڑ لائن، لیاری، کھارادار، قیوم آباد، کورنگی، محمود آباد اور منظور کالونی سمیت مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دن کے ساتھ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔

کئی علاقے جو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ قرار دیئے جا چکے ہیں وہاں بھی ایک ایک گھنٹے تک 3 سے 4 مرتبہ بجلی غائب رہتی ہے۔

دوسری جانب کراچی کو بجلی کی فراہمی کے ذمے دار ادارے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری والے علاقوں میں پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوری والے علاقوں میں فالٹس کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔

Facebook Comments