جمعہ 19 اپریل 2024

کورونا سے تنخواہ دار طبقے کے 54 فیصد افراد متاثر

کورونا سے تنخواہ دار طبقے کے 54 فیصد افراد متاثر

گیلپ سروے آف پاکستان کے مطابق کورونا کے منفی اثرات سے تنخواہ دار طبقہ بڑی تعداد میں متاثر ہوا ۔

نئی سروے رپورٹ کےمطابق 27فیصد بے روزگار ہوئے اور مزید 27فیصد نے تنخواہ میں کٹوتی کا بتایا۔

گیلپ سروے کے مطابق بیروزگار ہونے والوں میں کم آمدنی والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

بیروزگاری کا بتانے والوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 32 فیصد ،خیبرپختونخوا میں 23 فیصد جبکہ بلوچستان اور سندھ میں 22 ،22 فیصد بیروزگاری کی شرح رہی ۔

Facebook Comments