جمعہ 26 اپریل 2024

پی ٹی ڈی سی بند نہیں ہوا، تشکیل نو کررہے ہیں، ذلفی بخاری

پی ٹی ڈی سی بند نہیں ہوا، تشکیل نو کررہے ہیں، ذلفی بخاری

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران ذلفی بخاری نے کہاکہ لوگوں کوغلط فہمی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پی ٹی ڈی سی ملازمین کو فارغ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ کے 2019 ء کے فیصلے پر پی ٹی ڈی سی ملازمین کو فارغ کیا ، 400 ملازمین کے پیچھے ہزاروں لوگوں کا روزگار داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ڈی سی بند نہیں ہوا، حکومت اس کو ریفارم کررہی ہے ،تشکیل نوکے ذریعے اسے مزید بڑا ادارہ بنانے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 2 سال میں 46 پراپرٹیز ،تھری اور فور اسٹار ہوٹلوں میں بدل دیں گے ۔

Facebook Comments