منگل 23 اپریل 2024

لاک ڈاؤن میں گول گپوں کے شوقین افراد کیلئے اے ٹی ایم مشین

لاک ڈاؤن میں گول گپوں کے شوقین افراد کیلئے اے ٹی ایم مشین

کورونا وائرس کے دوران دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریسٹورینٹس، گھومنے پھرنے کی جگہوں سمیت تقریباً تمام تفریحی مقامات بند ہیں جب کہ سڑکوں پر جنک فوڈ کی ریڑیاں بھی نہیں ہیں۔

لوگ وبا کے دوران ریسٹورینٹس اور سڑکوں پر لگی ریڑیوں کے کھانے کو بے حد یاد کر رہے ہیں جو کہ حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر زیادہ تر ممالک میں تاحال بند ہیں لیکن بہت سے لوگ اس صورتحال میں انوکھے آئیڈیاز اپنائے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں ایک ایسی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی جس میں سے لوگ گول گپے نکال سکتے ہیں اور کورونا وبا کے دوران بھی چٹ پٹے گول گپوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔

اس مشین کے ذریعے کوئی بھی صارف پیسے ڈال کر اپنے پسندیدہ گول گپے حاصل کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے اس اے ٹی ایم مشین کے ذریعے سے گول گپے نکالنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوگئی۔

صارفین کی جانب سے اس اے ٹی ایم مشین کے آئیڈیا کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

Facebook Comments