جمعہ 29 مارچ 2024

پنجاب سے سرکاری ڈاکٹروں کا مستعفی ہونا نوشتہ دیوار ہے، ڈاکٹر کریم خواجہ

پنجاب سے سرکاری ڈاکٹروں کا مستعفی ہونا نوشتہ دیوار ہے، ڈاکٹر کریم خواجہ

صدرپی ڈی ایف پاکستان ڈاکٹر کریم خواجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت ڈاکٹروں سے دشمن جیسا سلوک بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے متعلق بھی قوم کو گمراہ کررہے ہیں، سندھ کے سوا باقی صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہیں جو ڈاکٹروں سے مشاورت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب، کے پی، بلوچستان، جی بی، کشمیر کے ڈاکٹروں کے مطالبات منظور کیےجائیں۔

Facebook Comments