ھفتہ 20 اپریل 2024

پاکستان: کورونا کیسز 233646، اموات 4818

پاکستان: کورونا کیسز 233646، اموات 4818

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 646 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 818 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 96 ہزار 368 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار 460 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 96 ہزار 236 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 572 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 81 ہزار 963 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 884 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 236 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 38 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 494 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 137 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 814 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 123 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 561 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 342 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 36 مریض وفات پا چکے ہیں۔

Facebook Comments