جمعہ 26 اپریل 2024

دنیا میں دیگر بیماریوں سے 10 لاکھ سے زائد اموات کا اندیشہ، ماہرین صحت

دنیا میں دیگر بیماریوں سے 10 لاکھ سے زائد اموات کا اندیشہ، ماہرین صحت

بین الاقوامی ایڈز سوسائٹی کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دنیا بھر کی توجہ اور تمام تر وسائل ان دنوں کورونا وائرس کے خاتمے پر مرکوز ہیں جس سےایچ آئی وی، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے لئے کئی دہائیوں سے جاری کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں ۔

گزشتہ روز امریکی شہر آکلینڈ میں شروع ہونے والی 23 ویں بین الاقوامی ایڈز کانفرنس میں بین الاقوامی ایڈز سوسائٹی ان خدشات سے متعلق آگاہی دے گی۔

واضح رہے کہ کانفرنس میں ایچ آئی وی اور دیگر بیماریوں کے کنٹرول پروگرامز پر کورونا کے اثرات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

Facebook Comments