جمعرات 02 مئی 2024

پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دو سپوتوں کو خراج عقیدت

پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دو سپوتوں کو خراج عقیدت

پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت  پیش کیا ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید بہادری، لازوال جذبے، مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

 آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی، خیبر پختونخوا اور غذر، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جنگی ہیرو ز نے اپنے خون سے ہر مشکل کے خلاف عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی۔

Facebook Comments