جمعرات 25 اپریل 2024

آن لائن برینڈ کی جائے نماز بطور آرائشی چٹائی فروخت کرنے پر معذرت

آن لائن برینڈ کی جائے نماز بطور آرائشی چٹائی فروخت کرنے پر معذرت

آن لائن اسٹور ’شین‘ گزشتہ ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں تھا کیونکہ عالمی شہرت یافتہ برینڈ نے مسلمانوں کی نماز پڑھنے کی جائے نماز کو سجاوٹ کے قالینوں کے طور پر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برینڈ کی جانب سے اب ایک معذرتی پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے جائے نماز کو آرائشی قالینوں کے طور پر فروخت کرنے کو اپنی ’سنگین غلطی‘ قرار دیتے ہوئے معافی مانگی اور اپنی ایسی تمام مصنوعات کو ناصرف ویب سائٹ سے ہٹا دیا بلکہ دکانداروں کو بھی فروخت کرنے سے منع کردیا۔

220 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے والے برینڈ ’شین‘ نے اپنے وضاحتی پیغام میں لکھا کہ ’ہمیں اپنی اس غلطی پر دلی افسوس ہے، ایسی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو ایسی چیزوں کا جائزہ لے گی۔‘

آن لائن ریٹیلر شین کی جانب سے پچھلے ہفتے کے آخر میں سجاوٹ کے قالینوں کے وائرل ہونے کی وجہ سےجائے نمازوں کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں بات ہورہی تھی۔

Facebook Comments