جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان: کورونا کیسز 237489، اموات 4922

پاکستان: کورونا کیسز 237489، اموات 4922

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 980 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 83 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 91 ہزار 602 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 236 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 40 ہزار 965 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 97 ہزار 626 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 614 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 83 ہزار 599 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 929 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 681 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 45 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 650 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 140 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 919 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 124 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 595 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 419 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 40 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار 951 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک کیئے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 14 لاکھ 67 ہزار 104 ہو چکی ہے۔

Facebook Comments