جمعہ 29 مارچ 2024

کورونا کے باعث بار بار شادی ملتوی ہونے پر دُلہنوں کا احتجاج

کورونا کے باعث بار بار شادی ملتوی ہونے پر دُلہنوں کا احتجاج

کورونا لاک ڈاؤن کے سبب شادی کی تاریخیں باربار ملتوی ہونے پر اٹلی میں دُلہنوں نے  دلبرداشتہ ہوکر احتجاج کیا۔

شادی کی تاریخیں بار بار ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ دُلہنوں نے  روم کی تاریخی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور مظاہرہ کرنے والی یہ دُلہنیں عروسی ملبوسات زیب تن اور میک اپ کرکے مظاہرے کے لیے آئیں۔

دُلہنوں نے مظاہرے میں سماجی فاصلوں میں نرمی کرنے اور شادی میں زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اٹلی میں 18 مئی سے شادی کی تقریبات کی اجازت تو دے دی گئی ہے مگر  بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے اور  مختصر تقریبات بھی ماسک سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر نہیں کی جاسکتیں۔

خیال رہے کہ  اٹلی میں کورونا وبا سے 35 ہزار افراد ہلاک اور تقریبا ڈھائی لاکھ بیمار ہوئے ہیں۔

Facebook Comments