جمعہ 29 مارچ 2024

ہزار سے زائد خواتین کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنیوالا شخص گرفتار

ہزار سے زائد خواتین کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنیوالا شخص گرفتار

خواتین سے بات چیت کرنے اور انہیں متاثر کرنے کے لیے اکثر مرد کافی محنت کرتے ہیں لیکن حال ہی میں جاپان میں ایک ایسے شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو خواتین سے بات چیت کرنے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے ان  کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرتا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 32 سالہ جاپانی شخص کو پولیس نے حال ہی میں گرفتار کیا ہے، اس شخص نے ایک خاتون سے بات چیت کرنے کے لیے اس کی غیر موجودگی میں ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر کیا اور جب خاتون نے اپنی گاڑی کا ٹائر دیکھا تو وہ آدمی فوراً ان کی مدد کو پہنچا۔

خاتون کو اچانک احساس ہوا کہ ایک سال قبل بھی ان کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا تھا اور مدد کے لیے آنے والے شخص بھی وہی تھا۔

بعدازاں خاتون نے پولیس کو اطلاع دی اور انہیں بتایا کہ گزشتہ سال بھی ان کے ساتھ بالکل اس ہی طرح کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج دیکھی تو یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کی غیر موجودگی میں ملزم نے ٹائر پنکچر کیا اور جب خاتون واپس آئی تو اسی نے انہیں مدد کی پیشکش کی۔

32 سالہ شخص نےفوراً اپنے جرم کا عتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ وہ ایسا خواتین کو جاننے یا ان سے بات کرنے کے لیے کرتا ہے اور وی ماضی میں ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ ایسا کر چکا ہے۔

Facebook Comments