جمعہ 29 مارچ 2024

دنیا میں کورونا کیسز 12170408، اموات 552112

دنیا میں کورونا کیسز 12170408، اموات 552112

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 52 ہزار 112 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 45 لاکھ 49 ہزار 108 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 276 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 70 لاکھ 69 ہزار 188 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 862 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 58 ہزار 932 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 31 ہزار 391 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 457 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 92 ہزار 679 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 16 ہزار 196 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 68 ہزار 55 زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 21 ہزار 144 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 69 ہزار 52 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 667 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 792 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 11 ہزار 133 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 12 ہزار 911 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 573 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 3 ہزار 83 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 593 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 396 ہو گئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 517 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 979 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 32 ہزار 796 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 3 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 84 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 48 ہزار 379 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 914 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 42 ہزار 149 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 59 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 144 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 581 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 90 ہزار 554 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 193 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 311 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments