جمعرات 18 اپریل 2024

پانچویں شادی کرنیوالے شخص کی چوتھی بیوی بیچ بازار شوہر پر برس پڑی

پانچویں شادی کرنیوالے شخص کی چوتھی بیوی بیچ بازار شوہر پر برس پڑی

اوکاڑہ میں پانچویں شادی کرنے والے شخص کے خلاف چوتھی بیوی نے  احتجاج کیا اور بیچ بازار سب کے سامنے اس پر برس پڑی۔

حمیرا نامی خاتون نے بیچ بازار سب کے سامنے اپنے شوہر کا پول کھول دیا اور الزام لگایا کہ اس کے شوہر خادم نے 13سالہ لڑکی سے پانچویں شادی کی ہے۔ 

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خادم کی چوتھی بیوی ہے اور  وہ کُل پانچ شادیاں کرچکا ہے اور سب کو جائیداد کا جھانسہ دے کر شادی کرتا ہے اور پھر بعد میں انہیں طلاق دے دیتا ہے۔

چوتھی بیوی حمیرا نے اپنے شوہر کی پانچویں شادی پر اپنے غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے مجمعے کے سامنے  خادم کی سابقہ شادیوں کے نکاح اور طلاق کے ثبوت بھی کو دکھائے۔

Facebook Comments