منگل 23 اپریل 2024

منیشا کوئرالہ کی پہلی فلم کونسی تھی؟

منیشا کوئرالہ کی پہلی فلم کونسی تھی؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر منیشا کوئرالہ نے اپنی پہلی فلم کی یادگار تصویر شیئر کی، اُن کی وہ فلم نیپالی زبان میں تھی جس کا نام ’فیری بتھولا‘ تھا اور یہ فلم نیپال میں ہی ریلیز کی گئی تھی۔

منیشا کوئرالہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے گلابی رنگ کی پھولوں والی قمیض شلوار زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ اپنے ساتھی اداکار کے ہمراہ چٹانوں پر بیٹھی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے لکھا کہ ’کسی نے مجھے میری پہلی فلم ’فیری بتھولا‘ کی تصویر بھیجی ہے جو میں آپ سب کو بھی دکھانا چاہتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ کا آبائی وطن نیپال ہے اور اُنہوں نے نیپال سے ہی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُن کی پہلی فلم ’فیری بتھولا‘ سال 1989 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اِس فلم کے بعد اُنہوں نے1991 میں پہلی بالی ووڈ فلم ’سوداگر‘ کی اور پھر متعدد بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اُن کی مشہور فلموں میں 1942 آ لو اسٹوری، گپت، دل سے، خاموشی، دی میوزیکل، من، کمپنی، جانی دشمن، اکیلے ہم اکیلے تم، لجّا، گُڈو اور سنجو سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

90 کی دہائی تک بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے اور تقریباً دو دہائیوں تک انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد منیشا کوئرالہ 2009 میں معاصر سیاسی امور پر بننے والی فلم ’راجنیتی‘ کے لیے نیپالی فلموں میں واپس آئیں، اس فلم کی ہدایتکاری نوجوان نیپالی ہدایتکار دپیندرا کمار نے کی تھی۔

Facebook Comments