جمعرات 28 مارچ 2024

پی سی بی نے دانش کنیریا اور سلیم ملک کو ہری جھنڈی دکھادی

پی سی بی نے دانش کنیریا اور سلیم ملک کو ہری جھنڈی دکھادی

پی سی بی نے سلیم ملک سے کہا کہ وہ اپنی غلطی کا پہلے اعتراف کر چکے ہیں، آئی سی سی کے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹردانش کنیريا اور سليم ملک نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ ان پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

بورڈ نے دانش کنیریا کو جواب دیا کہ پی سی بی کا بحالی پروگرام کھلاڑی کی سزا مکمل ہونے کے بعد دیا جاتا ہے۔ تاحیات پابندی کی سزا بھگتنے والوں کو نہیں، دانش پر انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی لگائی ہے اور تمام آئی سی سی ممبرز اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں، دانش کنیریا بھی سزا ختم کروانے کےلیے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کریں۔

 

پی سی بی نے سلیم ملک کی درخواست پر جواب دیا کہ وہ اپنی غلطی کا اعتراف پی سی بی کے چیئرمین کو لکھے خط میں پہلے ہی کر چکے ہیں۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دينے سے اعتراف جرم تبدیل نہیں ہو سکتا۔

Facebook Comments