جمعہ 19 اپریل 2024

مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران وہ نسلی تعصب پر اپنے تاثرات بیان کررہے تھے جب مائیکل ہولڈنگ نے اپنے والدین کا ذکر کیا تو آبدیدہ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیاہ فام کو نشانہ بنایا گیا اوراب یہ دور واپس آرہا ہے۔

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے اس دور میں میرے والدین پر کیا گرزتی تھی، میرے والد کی رنگت زیادہ ڈارک تھی۔

مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ والدہ کی فیملی نے اُن سے بات کرنا اس لیے چھوڑی کہ والد کا رنگ زیادہ ڈارک تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ’بلیک لائیوز میٹرز‘ مہم شروع کی گئی تھی اور نا صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم نے اس میچ میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو کریز پر پہنچنے اور بولنگ شروع کرنے سے قبل گراؤنڈ میں موجود انگلش بیٹسمین، ویسٹ انڈین فیلڈرز کے ساتھ ساتھ امپائر بھی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ’بلیک لائیوز میٹرز‘ سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

بلیک لائیوز میٹر مہم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں باؤنڈری کے باہر بیٹھے تمام کھلاڑی اور گراؤنڈ اسٹاف بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران جو شرٹس استعمال کررہی ہے، اس پر ʼبلیک لائیوز میٹر‘ تحریر ہے۔

Facebook Comments