ھفتہ 20 اپریل 2024

ہیومن رائٹس واچ کا میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

ہیومن رائٹس واچ کا میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

ڈائریکٹرایشیا ہیومن رائٹس واچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام میرشکیل الرحمن کے خلاف سیاسی الزام فوری ختم کریں اور ان کےاہلخانہ کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔

ڈائریکٹر ایشیا ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام اختلاف رائے کیخلاف اینٹی کرپشن کےمبہم قانون کااستعمال بند کریں،

میر شکیل الرحمٰن کے بچوں کی گرفتاری کی استدعا مضحکہ خیز ہے۔

ڈائریکٹر ایشیا ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہپاکستانی حکومت کو صحافیوں، اپوزیشن اور تنقید کرنے والوں کیخلاف نیب کا استعمال بند کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو سب سے پہلے آمرانہ دور کے ظالمانہ قانون کو رد کرنا چاہیے۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت آزادی اظہار رائے کے حقوق کم کرنیوالا قانون استعمال نہ کرے۔

Facebook Comments