جمعہ 19 اپریل 2024

فورٹ منرو میں زرتاج گل کی گاڑی پر پتھراؤ

فورٹ منرو میں زرتاج گل کی گاڑی پر پتھراؤ

وزیرِ مملکت کی بازار آمد پر کچھ لوگوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا اور ان کے خلاف واپس جاؤ، یہاں نہ آؤ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

زرتاج گل گزشتہ شب ہوٹل پر لوگوں کے درمیان بیٹھی رہیں اس دوران نعرے جاری رہے، ناخوش گوار واقعے کے دوران وہاں پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقابلہ جاگیرادارنہ نظام سے ہے، شکست ان کا مقدر رہے گی۔

وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں کئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرائی ہیں، مخالفین کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ اویس لغاری نے اپنے علاقے میں مجھ پر حملہ کرانے کی کوشش کی،وہ معصوم لوگوں کو آگے کرتے ہیں۔

Facebook Comments