ھفتہ 20 اپریل 2024

ٹرمپ نے راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی

ٹرمپ نے راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی

ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان راجر اسٹون کی سزا شروع ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔

راجر اسٹون کو 2016 کے امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات میں کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ممکنہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر سوشلسٹ ہونے کا الزام لگادیا، اور سینیٹر برنی سینڈرز کا کٹھ پتلی قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔

ایک سروے کے مطابق مارچ سے جون تک ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments