ھفتہ 20 اپریل 2024

عمران طاہر نے اپنے محسنوں کے نام بتا دیئے

عمران طاہر نے اپنے محسنوں کے نام بتا دیئے

پاکستانی نژاد جنوبی افریقا کے کرکٹرعمران طاہر کا کہنا ہے کہ کیرئیر بنانےمیں لاہور کے پی اینڈ ٹی کلب کا بہت بڑا کردار ہے ، آئی سی سی امپائر علیم ڈار میرے محسنوں میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے کرکٹرعمران طاہر نے لاہور میں پی اینڈ ٹی کلب کے صدر اظہر زیدی کو شرٹ کا تحفہ دیا اور کہاکہ کلب سے سیکھنے کا موقع ملا، بڑے بڑے اسٹارز سے پروفیشنل ازم سیکھا ہے۔

عمران طاہر نے کہا کہ میں کلب میں اسپنرز کو سکھانے کے لیے یہاں دستیاب ہوں جب چاہیں ٹپس لیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی امپائر علیم ڈار میرے محسنوں میں شامل ہیں ۔

واضح رہے کہپاکستانی نژاد جنوبی افریقا کے کرکٹر عمران طاہر پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد کورونا پابندیوں کی وجہ سے ساؤتھ افریقا واپس نہ جا سکے تھے۔

Facebook Comments