منگل 16 اپریل 2024

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو بدترین عالمی وبا قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو بدترین عالمی وبا قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کو عالمی وباؤں میں سب سے بدترین وبا قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پچھلے چھ ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز دُگنے ہوگئے، وبا اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی وائرس پر دباؤ ڈال کر کیسز کو کم کیا جاسکتا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ عالمی صحت قوانین کے تحت دنیا میں چھ بار عالمی صحت کی ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور اس بار کی صورتحال سب سے زیادہ شدید ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اب تک ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ مریض اور ہلاکتیں چھ لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئی ہیں، وبا اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پچھلےچھ ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا کیسز میں کمی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا عالمی وباؤں میں سب سے بدترین وباثابت ہوئی ہے، عالمی صحت قوانین کے تحت دنیا میں 6 بار ہنگامی حالت نافذکی گئی ہے، کورونا وبا ان ساری وباؤں سے زیادہ شدید ہے، اب تک1 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مریض، اموات 6 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئیں۔

 انھوں نے کہا کہ  وبا اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور پچھلے 6 ہفتوں میں دنیا بھرمیں کورونا کیس دُگنے ہوگئےہیں۔

 

Facebook Comments