جمعہ 29 مارچ 2024

انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کی معلومات

انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کی معلومات

انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 399 رنزکے تعاقب میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شائی ہوپ 31 اور جرمین بلیک ووڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شامر بروکس 22 اور جیسن ہولڈر 12 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے 5 اور اسٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آخری اسکور یہ رہا۔ 369 اور 226 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر۔ ویسٹ انڈیز 197 اور 129 رنز۔

Facebook Comments