ھفتہ 20 اپریل 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے میچز براہ راست کس چینل پر نشر ہوں گے؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے میچز براہ راست کس چینل پر نشر ہوں گے؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے تمام میچز پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سپورٹس پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے جہاں پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے شروع ہو گا۔ ایک جانب دونوں ٹیمیں اس سیریز کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا جا رہا ہے، پاکستان میں شائقین کرکٹ پی ٹی وی سپورٹس پر لائیو ایکشن دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ 1954ءمیں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور اب تک 1987، 1992، 1996ءمیں سیریز جیتیں جبکہ 1954، 1974، 2001، 2016 اور 2018 میں کھیلی گئی سیریز بے نتیجہ رہی تاہم شائقین کرکٹ توقع کر رہے ہیں کہ اس مرتبہ قومی ٹیم میدان مار کر ہی واپس آئے گی۔

Facebook Comments