جمعرات 25 اپریل 2024

عید کے حوالے سے شاہد آفریدی کا ایک نیا انکشاف

عید کے حوالے سے شاہد آفریدی کا ایک نیا انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عید پر بچوں کو دیکھ کر اُنہیں اپنا بچپن یاد آتا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے عید الاضحی پر بچپن کی قیمتی یادوں کو ایک بار پھر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں والد صاحب کے ساتھ منڈی بڑے شوق سے جاتے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بچپن میں بکرےکے سر پر مہندی بھی لگاتے تھے، اس کو سجاتے تھے اور عید سے ایک دن پہلےجانوروں کے پاس ساری رات گزارتے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ صبح جب جانور ذبح ہوتے تھے تو رو پڑتےتھے کیونکہ جانوروں سے اتنا پیار ہوجاتا تھا کہ انہیں ذبح کرنے سے منع کرتے تھے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے قربانی کے لیے لائے جانوروں کی ویڈیو بھی بنائی۔

Facebook Comments