جمعرات 25 اپریل 2024

پہلے ون ڈے میچ کی تازہ ترین رپورٹ

پہلے ون ڈے میچ کی تازہ ترین رپورٹ

 انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، معین علی، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، ٹام کیورن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔

آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، گیرتھ ڈیلانی، ہیری ٹیکٹر، کیوین اوبرائن، لورکان ٹکر، کرٹس کیمفر، سیمی سنگھ، اینڈی میک برائن، بیری میکارتھی اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

Facebook Comments